سعودی فضائی دفاع نے آئل ریفائنری کی جانب داغے گئے ڈرون کو مار گرایا۔
سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق آئل ریفائنری پر ڈرون حملے میں فلپائنی اور نیپالی شہری ہلاک ہو گئے۔
آئل فیلڈ پر حملے میں 1 پاکستانی اور 1 بھارتی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی وزارتِ توانائی حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فضائی دفاعی نظام نے آرامکو کی آئل فیلڈ میں تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ڈرون کو روکا۔
ڈرون حملے کے بعد آرامکو کے شیبہ آئل فیلڈ میں آپریشنز متاثر نہیں ہوئے۔
علاوہ ازیں سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔




