دفاع سعودیہ کا حق‘ حوثی حملے بند کریں، ہمارا عزم غیر متزلزل‘ مملکت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘ شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےسعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے‘ ہم سعودی عرب کے اپنے عوام کے دفاع اور اپنے شہروں اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے جائز حق کی بھی مکمل حمایت کرتے ہیں ‘حوثی ملیشیا کو یہ حملے فوری طور پر بند کرنے چاہئیں‘ہم ان خطرات کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے جبکہ دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدرخان نے واضح کیاہے کہ مکہ دفاعی اتحاد کا مقصد سعودی عرب کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے نہ کہ یمن میں کارروائیاں کرنا‘ پاکستانی فوجی دستے اوروسائل کئی دہائیوں سے مختلف دفاعی اور تربیتی ذمہ داریوں کے تحت سعودی عرب میں مناسب تعدادمیں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں