ایشین گیمز پہلا سیمی فائنل، پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا، فائنل میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 112رنز کا ہدف دیا تھا، سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

حسن نواز 27 اور عبدالصمد 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بارش کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کیا گیا، بنگلادیش کی جانب سے توحید حیدوری 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سیف الاسلام نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کے سفیان مقیم نے 26 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عرفان منہاس نے 23 رنز کے عوض 2 وکٹ حاصل کیں۔

بنگلادیش کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم میں کپتان صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عثمان خان، صائم ایوب، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، محمد وسیم، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں