ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران کم از کم 81 امریکی فوجی ایئرکرافٹس تباہ ہوئے یا انھیں نقصان پہنچا۔
کانگریشنل ریسرچ سروس رپورٹ کے مطابق متاثر ایئرکرافٹس میں فکسڈ ونگ، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز شامل ہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ نقصان MQ-9 ڈرونز کا ہوا، ایران کے خلاف کارروائیوں میں کم از کم 45 ڈرونز ضائع ہوئے۔
مارچ میں کویت میں تین طیارے اپنے ہی فریق کی فائرنگ سے تباہ ہوئے، اپریل میں ایران کے اوپر ایک اور F-15E طیارہ تباہ ہوا۔
ستمبر میں اردن کے ایئربیس پر ایرانی حملے میں آٹھ F-15 طیاروں کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ 7 دوران پروز ایندھن بھرنے والے KC-135 طیارے بھی متاثر ہوئے۔



