آٹھ اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو 21 برس بیت گئے

آٹھ اکتوبر دوہزار پانچ کے قیامت خیز زلزلے کو اکیس برس بیت گئے۔ ہلاکت خیز زلزلے نے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے ملحقہ اضلاع میں اسی ہزار کے لگ بھگ انسانوں کی جان لی۔

ہزاروں انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے والے زلزلے نے آبادیوں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا تھا۔

اکیس برس گزر جانے کے بعد بھِی ہزارہ ڈویژن میں بحالی کے تئیس فیصد منصوبے نامکمل ہیں، نیو بالاکوٹ سٹی بھی اب تک مکمل نہ ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں