انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے عرفات منہاس پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔
جنوبی افریقا کے مارکو جانسن اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کو بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کھلاڑیوں کی نامزدگی کا اعلان اکتوبر کے مہینے کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
بھارت کی دیپتی شرما، بنگلا دیش کی شوبانہ موسترے اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔




