class="post-template-default single single-post postid-4806 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے فرار ہوئے بیشتر قیدیوں کے ورثاء اور سرکار کے درمیان بڑی ڈیل کا انکشاف

راولاکوٹ آصف اشرف ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے فرار ہوئے بیشتر قیدیوں کے ورثاء اور سرکار کے درمیان بڑی ڈیل کا انکشاف غریب قیدیوں کے قریبی رشتہ دار ازخود رابطہ کر کے قیدی پولیس کے ہاتھوں پہنچائیں گے زرائع کے مطابق یہ رشتے دار حکام تک اطلاع پہنچائیں گے کہ فلاں مقام پر قیدی موجود ہے جہاں سے پولیس قیدی کو جا کر گرفتار کرے گی اس عمل سے سب سے بڑا فائدہ ورثا کو پہنچے گا کہ پولیس کے چھاپوں سے محفوظ ہو جائیں گے دوسرا فاہدہ قیدی کو جا ئے گا جو در بدر ہے جبکہ اس ڈیل کے تحت نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سہولت کار ی کرنے والے رشتہ دار کو انعام بھی ملے گا جو رقم قیدی کے گھر کی غربت دور کرنے استعمال لائی جائے گی البتہ مالی مضبوطی کے حامل قیدی کے ورثاء اس رقم کو صلح میں استعمال کریں گے دستیاب شدہ معلومات کے مطابق رواں ہفتہ ماسوائے چند قیدیوں کے تمام قیدی اس ڈیل کے تحت واپس پولیس کی تحویل میں آجائیں گے تاہم یہ راز کھبی شاید ہی سامنے آ سکے کہ کس قیدی کو اس کے کس رشتہ دار نے واپس گرفتار کروایا کیا ہر ایک کو مقرر کردہ پچاس لاکھ سے ایک کروڑ کی انعامی رقم واقعی ملی یا ریاست ہاتھ کر گئی غالب ترین امکان ہے کہ پیر تک  چند فراریوں سے ہٹ کر باقی واپس قانون کے کٹہرے میں آجا ہیں گے

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter