وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایکس پر جاری کیے گئے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے تشویشناک واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ جان کر خوشی ہوئی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ خیریت سے ہیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اور میں ان کی مسلسل سلامتی اور خیریت کی دعا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ امریکی وائٹ ہاؤس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کی تقریب میں بدمزگی کی صورتِ حال پیدا ہوئی تھی، کوریسپونڈینٹ ڈنر کے دوران زور دار آواز سنی گئی۔
وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ڈنر کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے۔
صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ زندہ ہے۔










Post your comments