خلیجی اتحادیوں نے کرنسی سویپ کی درخواست کی ہے: امریکی وزیرِ خزانہ

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران جنگ سے متاثرہ امریکا کے کئی خلیجی اتحادیوں نے کرنسی سویپ کی سہولت حاصل کرنے کی درخواست کی ہے جس میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔

سینیٹ کی سماعت کے دوران اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ کرنسی سویپ کا مقصد امریکا میں اتحادی ممالک کے اثاثوں کی اچانک اور بے ہنگم فروخت کو روکنا بھی ہوتا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے بتایا کہ کرنسی سویپ ایک ایسا مالی معاہدہ ہوتا ہے جس کے تحت امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزور  یا امریکی محکمہ خزانہ کسی ملک کو عارضی طور پر ڈالر فراہم کرتا ہے اور بدلے میں اس کی کرنسی لیتا ہے تاکہ مالیاتی نظام میں استحکام برقرار رہے

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *