اسلام آباد: گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز، 30 مشکوک افراد تھانے منتقل

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں 30 مشکوک افراد کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا ہے۔

سرچ آپریشنز میں 1 گاڑی، 33 موٹر سائیکلوں کو بھی مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم ہیں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *