امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے تین صفحات پر مشتمل مفاہمت کی یادداشت (ایم اویو)پر ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ثالثی میں شامل پاکستانی ذرائع نے بتایاہے کہ پس پردہ سفارت کاری میں پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں فریقین کے درمیان آئندہ ملاقات کے نتیجے میں معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریق پہلے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے جس کے بعد 60 دنوں کے اندر ایک جامع معاہدہ ہو گا۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک ذریعے نے بتایاکہ تفصیلی معاہدہ بعد میں آئے گا۔ دونوں فریق اصولی طور پر متفق ہیں۔ تکنیکی جزئیات بعد میں طے کی جائیں گی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلیدی پاکستانی ثالث، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بدھ سے تہران میں مذاکرات کر رہے ہیں اور انہوں نے پیچیدہ مسائل پر اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ایک سینئرایرانی عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ آبنائے کھولنے کے معاہدے کے تحت اربوں ڈالر کے ایرانی اثاثوں کو بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے، تاہم اس کی کوئی ٹائم لائن نہیں دی گئی ۔اہم رکاوٹ تہران کے جوہری عزائم پر ہے‘ امریکا نے تمام جوہری سرگرمیوں کی 20 سالہ معطلی کی تجویز دی ہے جبکہ تہران 3 سے 5 سال کا وقفہ چاہتا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق افزودہ یورینیم کے ذخیرے پر سمجھوتے کے آثار ہیں، جس کے تحت تہران اس کا کچھ حصہ ملک سے باہر بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔ٹرمپ نے دوبارہ اپنے اس تبصرے کو دہرایا کہ امریکا تمام جوہری گردحاصل کر لے گا جس پر ایرانی میڈیا ʼمیزاننے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ افزودہ یورینیم کی امریکہ منتقلی پر کوئی مذاکرات یا اتفاق نہیں ہوا۔خلیجی و یورپی حکام کا کہنا ہے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ کئی ماہ لے گا،امن معاہدہ طے ہونے میں تقریباً چھ ماہ لگ سکتے ہیں،جنگ بندی کو اسی مدت تک بڑھانے پر زور، صورتحال برقرار رہی تو آئندہ ماہ تک عالمی سطح پر غذائی بحران جنم لے سکتا ہے۔ خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بعض خلیجی اور یورپی رہنماؤں کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے ہونے میں تقریباً چھ ماہ لگ سکتے ہیں، اس دوران جنگ بندی کو بھی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ فریقین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اس عرصے کے لیے عارضی جنگ بندی کو بڑھایا جائے تاکہ مذاکرات آگے بڑھ سکیں۔
Home / Breaking News, Home, World / آئندہ مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت پر سائن، 60 روز میں جامع معاہدہ ہوگا، ذرائع
آئندہ مذاکرات میں مفاہمتی یادداشت پر سائن، 60 روز میں جامع معاہدہ ہوگا، ذرائع

Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
Dr. Lisa Daniel, PhD: Pioneering the Next Generation of Female Healthcare Professionals and Entrepreneurs
Posted in: Articles, Home(Dr. Naeem Ul Hassan) Due to their exceptional professional accomplishments, numerous female leaders in the healthcare sector may act as role models for future female professionals in their industry. Dr. Lisa Daniel, a renowned academic and business leader in the health sector in Metropolitan Detroit, is one of these exemplars. Dr. Lisa is a doctoral […]
Read More-
-
اب انہیں رہا کردیں تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Home -
جھوٹ، ویزہ اور پیٹ کا جہنم از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home









Post your comments