بغیر کسی سیاسی جغرافیائی یا معاشرتی تقابل اور حوالے دیے یہ بات سمجھ میں اتی ہے کہ کراچی میں جئے سندھ والوں نے ایک ایسی ریلی نکالی جس کا موجودہ نئے صوبے بنانے والی تجاویز سے براہ راست تعلق تھا
پورے پاکستان میں 12 صوبے بنانے کی تجویز زیر غور ہے بظاہر اس میں کوئی برائی نہیں ہے ساری دنیا میں صوبے زیادہ ہوتے ہیں بنتے رہتے ہیں اور اس سے کوئی قیامت سر پہ نہیں اتی بلکہ انتظامی طور پر بہتر ماحول ہوتا ہے ہمارے برابر میں ہندوستان ہے جہاں پر خوشی خوشی نئے صوبے بنتے رہتے ہیں ابھی حال ہی میں اتنا بڑا تاریخی صوبہ اندھرا پردیش جس کے دو حصے ہو گئے اور ایک حصہ اب تلنگانہ کہلاتا ہے ۔
پنجاب اور یو پی کی تقسیم پہلے ہی ہو چکی ہے بہار کے اندر سے بھی صوبہ نکالا گیا ہے لیکن اس کی وجہ سے نہ تو ہندوستان ٹوٹنے والا ہے اور نہ ہی ہندوستان میں کوئی بدترین مظاہرے ہوئے ہیں ۔
پاکستان میں ایسا سوچنا بھی جرم سے سمجھا جاتا ہے یا جاتا رہا تھا لیکن بہرحال بھٹو صاحب کی قیادت میں جو ائین بنایا گیا اس میں کہیں نہ کہیں صوبے بنانے کی تجویز تو موجود تھی چاہے اس کے بنانے کا طریقہ کار انتہائی اہم خانہ تھا کہ جس صوبے کو توڑ کے نیا صوبہ بنانا ہو وہی صبح پہلے دو تہائی اکثریت سے یہ قرارداد منظور کرے ۔
خیر ائین میں جو چیزیں درج ہوتی ہیں وہ صحیفہ اسمانی نہیں ہوتی ان میں کسی نہ کسی طریقے سے ترمیم کی جا سکتی ہیں جیسا کہ اب بظاہر یہ سوچا جا رہا ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعے ائین میں صوبے بنانے کے طریقے کو چھیڑنے کی اجازت لے لی جائے گی اور اس کے بعد اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کے ذریعے تمیم پر ا کے صوبے بنانے کو اسان کر لیا جائے گا ۔
یہ امر موجود ہے کہ پنجاب کی طرف سے بھی صوبے بنانے کی کھلی حمایت سامنے نہیں ارہی ہے پنجاب کی جو ہمیشہ سے مقبول جماعت رہی ہے وہ مسلم لیگ نواز رہی ہے لیکن اس کی طرف سے کوئی حمایت میں ریلیاں نہیں نکل رہی پی ٹی ائی بھی صوبوں کی بات کرتی تھی لیکن جب صوبے بننا سامنے ارہا ہے تو پی ٹی ائی بھی صرف چون چوں کر رہی ہے
جہاں تک سندھ کا تعلق ہے یہاں پر اس کو انا کا مسئلہ بنا لیا گیا ہے سندھ دھرتی کو بالکل ہندوستان کی دھرتی ماتا کی طرح کوئی دیوی دیوتا بنا لیا گیا ہے اور اس کی تقسیم کے بارے میں یہ سوچا جا رہا ہے کہ جیسے اس کے دو صوبے ہونے سے کوئی قیامت ا جائے گی
ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہندوستان میں جہاں مسلمان ایک بہت بڑی تعداد میں تھے لیکن بہرحال ہندو ابادی سے کم تھے تو اس بات کا خدشہ موجود تھا کہ انے والے دور میں جب جمہوریت کا دور ہوگا تو مسلمانوں کی اواز ہمیشہ دبی ہی رہے گی چاہے وہ کتنے ہی کروڑ کیوں نہ ہوں اس لیے وہاں پر دو قومی نظریے کو فروغ دیا گیا کہ ہندوستان ایک نہیں دو قوموں کا ملک ہے اور بالاخر انجام تک اس کا تقسیم ہی ہوا
اسی طرح صبح سندھ بھی تقریبا 51 فیصد سندھیوں تقریبا 42 فیصد مہاجروں اور تقریبا 8 فیصد دیگر قومیتوں پر مشتمل صوبہ ہے اور لیکن اتفاق یہ ہے کہ یہاں پر وہ ابادی جو ہندوستان سے ہجرت کر کے ائی تھی یا ان کی اولادیں جن کو مہاجر کہا جاتا ہے وہ مخصوص علاقوں میں رہتی ہیں اور وہ مخصوص علاقے پاکستان کے اہم ترین علاقے ہیں اور جو پاکستان کو ریوینیو ہی نہیں بلکہ پاکستان کو تعلیم تہذیب بھی مہیا کرتے ہیں ۔ کچھ نہیں ہوتا اگر سندھ کے اندر یکساں سلوک ہوتا ہے پیپلز پارٹی جو ہو یہاں پچھلے 20 سال سے حکومت کر رہی ہے وہ کراچی کو دنیا کا بین الاقوامی شہر بنانے کے لیے محنت کرتی پیسہ لگاتی کرپشن کو کم کرتی لیکن اس نے نہ تو اپنے لوگوں کو کچھ دیا اور اس نے شہروں کی حالتوں کو بد سے بد تر بنانے کی کوشش کی ۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہ سوچا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سے کم سے کم ان علاقوں کی جان چھڑائی جائے جو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔
اگر موجودہ سیاسی صورتحال اور سیاسی اسمبلی کو دیکھا جائے تو مہاجر قوم جو کراچی حیدراباد سکھر نواب شاہ میرپور خاص تک محدود ہے وہ کسی حالت میں بھی حکمران جماعت نہیں بن سکتی ایک مرتبہ قائم مقام وزیراعلی متحدہ کے طارق جاوید کو بنا دیا گیا تھا تو پورے سندھ کے اندرونی علاقوں میں ہڑتال کرا دی گئی تھی کہ ایک اردو بولنے والا سندھ کا وزیراعلی کیسے بن سکتا ہے چاہے وہ چند دن کا مہمان ہی کیوں نہ ہو
تو اس کا مطلب ہے سندھ بی ایک دو قومی نظریے پر مشتمل صوبہ ہے جہاں پر دو قومیں موجود ہیں اور یہ دو قومیں یا تو پیار محبت کے ساتھ اگے بڑھیں ورنہ پھر آج نہیں تو کل ان کی تقسیم ناگزیز ہے ۔ الطاف حسین کو مائنس کر دیا گیا ہے مہاجروں کی سیاست پر پابندی لگا دی گئی ہے وہ پچھلے 10 سال سے کسی الیکشن میں بھرپور حصہ نہیں لیتے ہیں اخر ایسا کب تک چلے گا کوئی نہ کوئی نتیجہ تو نکالنا پڑے گا ۔
میں خود چاہتا تھا اس خلا کو پیپلز پارٹی پورا کرے لیکن پیپلز پارٹی نے پچھلے چار سال میں میئر بننے کے باوجود کراچی کو جوتے کی نوک پہ رکھا ہوا ہے کراچی کی تباہی میں صرف لوٹنے کی حد تک وہ شامل ہیں اس کے علاوہ ان کی دلچسپی کہیں بھی نظر نہیں اتی ۔
ویسے بھی اس وقت پاکستان میں اگر دیکھا جائے تو پرو پاکستان صرف دو قومی زیادہ نظر آتی ہیں جو کھل کے سامنے اتی ہیں ایک پنجابی قوم اور دوسری مہاجر قوم اس کے علاوہ تو ہر جگہ علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کا چرچہ ہے
جہاں تک میرا سیاسی شعور کام کرتا ہے اور پاکستان کی سیاست کو طویل عرصے تک اسٹڈی کرنے سے مجھے یہی سمجھ میں اتا ہے کہ یہاں صوبے وغیرہ تو بننا بہت مشکل ہے ہاں ہو سکتا ہے ایک ڈھیلا ڈھالا بلدیاتی نظام دوبارہ سے نافذ کر دیا جائے اور اس کے لیے آئینی سختی کی جائے کہ اس پر عمل ہوگا لیکن جس پر ہرگز عمل نہیں ہوگا کیونکہ موجودہ حکمران ٹولے جتنے بھی ہیں چاہے یہ ہرگز قیادت کو نچلی سطح پہ منتقل کرنے پر دلچسپی نہیں رکھتے
لیکن پھر بھی اگر صوبوں والی بات تکمیل تک پہنچتی ہے تو سندھ کی مناسب تقسیم اسی بنیاد پہ ہونی چاہیے کہ سندھ دو لسانی ہی نہیں دو قومی صوبہ بھی ہے اور اس کو پوری طرح پاکستان کے دو قومی نظریے کی طرح ہی سمجھنا چاہیے
سندھ کا دو قومی۔ نظریہ تحریر ظفر محمد خان




