سحر حیات نے سمیع رشید سے خلع لینے کی وجہ بتا دی

معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر و اداکارہ سحر حیات نے ٹک ٹاکر شوہر سمیع رشید سے علیحدگی کی وجہ بتا دی۔

 سحر حیات 2023ء میں ٹک ٹاکر سمیع رشید سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد میڈیا کی توجہ کا مرکز بنیں، اس جوڑی کی شادی کی تقریب میں سوشل میڈیا کی متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

بد قسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی کیونکہ 2024ء میں بیٹی کی پیدائش کے فوراً بعد ہی اس جوڑے کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے اور پھر طلاق ہو گئی۔

حال ہی میں سحر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے خود سمیع رشید سے خلع لی ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں بہت سی باتیں گردش کر رہی ہیں، جن کی میں وضاحت کرنا چاہتی ہوں۔

سحر حیات نے لکھا کہ ہاں! میں نے اپنے شوہر سے خلع لی ہے کیونکہ مجھے روزانہ طلاق کی دھمکیاں سننے کو ملتی تھیں، میرے شوہر مجھے اپنے والدین اور گھر والوں کے سامنے گالیاں دیتے تھے، اتنی بے عزتی کے بعد عورت کے پاس خلع کا راستہ ہی بچتا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اُنہوں نے لکھا کہ ایک سال سے بیٹی کی یاد نہیں آئی لیکن اب صرف سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بیٹی کے بارے میں پوسٹ کیا جا رہا ہے۔

سحر حیات نے لکھا کہ اُنہوں نے میری بیٹی کے اخراجات کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں دیا اور اپنی انسٹا اسٹوریز میں میرے ماضی کا ذکر کیا، اگر وہ سوشل میڈیا پر سرِ عام میرے ماضی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، تو ظاہر ہے کہ وہ آف کیمرہ بھی ایسا ہی کر رہے ہوں گے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اُنہوں نے لکھا کہ لوگ سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے لگتے ہیں، لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے، میرے پاس خود کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت موجود ہیں۔

سحر حیات نے یہ بھی لکھا کہ ویسے مجھے میری گاڑی بھی ابھی تک واپس نہیں ملی، اگر اُنہیں واقعی اپنی بیٹی اتنی یاد آتی ہے تو آ کر کار کی چابیاں میرے منہ  پر مار سکتے تھے لیکن نہیں، ان کے لیے کار زیادہ اہم ہے۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *