جینسن اسکینڈل: انسانی جاسوسوں کی مانگ میں اضافہ، 2 سے 5 لاکھ ڈالر تک تنخواہ کی پیشکش

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سابق چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ اسکینڈل کے بعد آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنیوں کو جاسوسوں سے بچانے کے لیے انسانی جاسوسوں کی مانگ بڑھ گئی۔

کمپنیوں نے سابق انٹیلی جنس افسروں کی بھرتی کا عمل تیز کردیا۔ تنخواہ دو سے پانچ لاکھ ڈالرز آفر کی جانے لگی۔

مستعفی ہونے کے بعد جینسن ہوانگ کا 1 اور خاتون کیساتھ افیئر سامنے آ گیا

انسانی جاسوس نہ صرف آوازیں اور وڈیوز ریکارڈ کرنے والے آلات کو پکڑنے کا کام کرتے ہیں، بلکہ ایگزیکٹوز سے اچانک بظاہر ’’غیرمتوقع‘‘ طور پر کافی شاپ یا جم میں ملنے والے ’’ممکنہ جاسوس‘‘ سے بھی خبردار کرتے ہیں۔

ماضی میں انٹیلیجنس کے جن سابق افسروں کو ہائر کیا جاچکا ہے ان میں امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر پال ناکاسون، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ کوہن اور نیشنل سائبر ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر ڈیو لوبر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں