یورپ کی بلند ترین چمنی سے بذریعہ مشین اچھالے گئے 2 ایڈونچر ایتھلیٹس کے 2 عالمی ریکارڈ قائم

سلووینیا میں 2 ایڈونچر ایتھلیٹس نے یورپ کی بلند ترین چمنی سے ہوا میں اچھل کر 2 عالمی ریکارڈ قائم کر دیے۔

اسپین کے ڈینی رومان اور فرانس کے فریڈ فیوجن کو 360 میٹر بلند چمنی میں نصب ایک خاص مشین کے ذریعے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فضا میں اچھالا گیا۔

دونوں ایتھلیٹس صرف 2.15 سیکنڈ میں صفر سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچے۔

دونوں ہوا میں تیزی سے بلند ہونے کے بعد پیراشوٹ کی مدد سے باحفاظت زمین پر اتر گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں