ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غزہ کی تباہ کُن صورتحال پر مغربی میڈیا کی خاموشی کو شرمناک قرار دے دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے مغربی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں اب بھی خاموشی سے نسل کشی جاری ہے تاہم مغرب کی اب اس پر کوئی توجہ نہیں رہی، یہ شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا کا غزہ کی صورتحال نظرانداز کرنا ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے نئی جنگیں شروع کرانے کی حکمت عملی میں کامیاب ہوگیا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کا یہ بیان خان یونس میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس کی سرجیکل عمارت پر حملے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا، جس میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق طبی عملے کے ارکان، مریضوں اور ان کے تیمارداروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
فارمولا ون چیمپئن لوئس ہیملٹن نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 3 برس سے جاری نسل کشی کے مناظر انتہائی افسوسناک ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ لوگوں کو آزادی، تحفظ اور عزت سے محروم رکھنا ناانصافی ہے، کسی بھی انسان کی زندگی دوسروں سے کم نہیں سمجھنی چاہیے۔
انہوں نے مصر میں رفح سرحدی گزرگاہ کے دورے کے بعد اسرائیل سے غزہ میں امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے سرحد پر خوراک سے لدے امدادی ٹرکوں کی طویل قطاریں دیکھیں، جو غزہ میں داخلے کے لیے تیار کھڑے تھے، انہیں اکثر روک لیا جاتا ہے یا داخلے میں طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔




