چین کا امریکا سے جاسوسی کے من گھڑت الزامات بند کرنے کا مطالبہ

چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی بنانے والی کمپنی ’اینویڈیا‘ کے معاملے پر جاسوسی کے من گھڑت الزامات عائد کرنا بند کرے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ امریکا جاسوسی کے الزامات کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پابندیاں عائد کرنے کا بہانہ نہ بنائے، چین کی سائنسی اور تکنیکی ترقی اپنی ایجادات اور عالمی تعاون کا نتیجہ ہے۔

ماؤ ننگ کا مزید کہنا ہے کہ چین دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں