جنگ کا نیا مرحلہ شروع، ہمیں توانائی تنصیبات پر حملے کے لیے مجبور کیا گیا، پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا ہے۔

اپنے بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ ہمیں توانائی تنصیبات پر حملے کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔ پڑوسی ممالک کی توانائی تنصیبات کونشانہ نہیں بنانا چاہتے تھے۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے کے بعد امریکی کمپنیوں سے جڑی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے ریاض پر بیلسٹک میزاٸل حملے کیے گئے، 4 بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔

سعودی حکام کے مطابق میزائلوں کا ملبہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرا، جبکہ ان واقعات میں ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا اسرائیل کی عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں کے خلاف علاقائی مستعدی پر زور دیا۔

عباس عراقچی نے کشیدگی بڑھانے والی امریکی اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف علاقائی ممالک میں باہمی تعاون پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے انفرا اسٹرکچر پر حالیہ امریکی اسرائیلی حملے کشیدگی کو بڑھانے کے لیے کیے گئے۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

امریکی سفارتخانے نے امریکیوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

اس حوالے سے امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں موجود امریکی کمرشل فلائٹس کے ذریعہ ملک چھوڑ دیں۔

سفارتخانے نے کہا کہ سعودی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون خطرات بڑھ رہے ہیں۔ ریاض، جدہ اور دمام کے ایئر پورٹس فعال ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وارننگ سسٹم کی ہدایات پر عمل کریں۔

About the author /


Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *