موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے وعدے نہیں اقدامات کی ضرورت ہے: وزیر اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے صرف وعدے نہیں بلکہ ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، موسمیاتی نقصانات کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

انطالیہ میں کوپ 31 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کا ذمے دار ہے، اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2022ء میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا، تباہ کن سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران ترکیہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ماحول دوست اقدامات پر عمل پیرا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں