وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم میں 15 دسمبر کو نواز شریف سکول آف ایمیننس کے آغاز اور جنوری میں دینہ،سوہاوہ اورپنڈدادنخان میں گرین بسیں چلانے کا اعلان کر دیا ، جہلم میں ہونہارسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نے کہا کہ کرپشن کو بیانیہ بناکر اگلے ارینج منٹ کی تیاری کی جا رہی ہے اچھی طرح جانتی ہوں۔پنجاب میں کسی منسٹر کے خلاف کرپشن کا ثبوت سامنے آجائے تو قسم کھاتی ہوں نہیں چھوڑوں گی۔ خیانت کا مال حلق سے نکال لا ؤنگی ۔ جن کو اعتراض ہے، وہ وزیر کیوں بنے بیٹھے ہیں استعفیٰ دیکر گھر کیوں نہیں جاتے، خیبرپختونخوا میں 13 چودہ سال حکومت رہی، جو کرپشن کی اور کھانچے لگائے آج سامنے آرہے ہیں۔ ماضی کے تمام کام بڑے شہروں میں ہونے کی روایت توڑ دی ،طاقت کا غرور مریم کی حکومت میں نہیں چل سکتا،نام نہاد دانشور وں کو مجھ سے بڑی تکلیف ہے۔ مریم نواز دورہ جہلم کے بعد پنڈ دادنخان پہنچ گئیں۔مرکزی بازار کی بیوٹیفکیشن کا افتتاح کیا۔انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ لِلا۔ جہلم براستہ پنڈ دادنخان 124کلو میٹر طویل دو رویہ سڑک 16.75ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائیگی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ کھر بوں کے منصوبے شروع کئے ہیں، عوام کی امانت میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی۔کسی منسٹر کے خلاف کرپشن کا ثبوت سامنے آجائے تو قسم کھاتی ہوں نہیں چھوڑوں گی۔مریم نواز نے کہا کہ یہ دعویٰ بالکل نہیں کرتی کہ کرپشن بالکل ختم ہوگئی ہے۔ کیا دوسرے صوبوں میں کرپشن نہیں ہوتی، لیکن پنجاب میں سی ایم کرپشن کا پتہ چلنے پر پیچھے پڑ جاتی ہے۔13 چودہ سال خیبرپختونخوا میں حکومت رہی، جو کرپشن کی اور کھانچے لگائے آج سامنے آرہے ہیں۔
کرپشن بیانیہ، اچھی طرح جانتی ہوں اگلے ارینجمنٹ کی تیاری ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




