ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹر وے پر حویلیاں کے قریب مسافر بس ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ اترائی میں ڈمپر سے ٹکرا گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اور زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔




