ایس سی او سربراہی اجلاس: خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے پیش نظر اسلام آباد ایئر پورٹ پر نئے اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر نئے اسٹیٹ لاؤنج کا سنگِ بنیاد رکھا۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر عالمی معیار کی ریاستی مہمان نوازی کی سہولتیں تیار کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر ریاستی مہمان نوازی کی نئی سہولت تعمیر ہو گی، ایئر پورٹ پر ریاستی پروٹوکول اور مہمان نوازی کے انتظامات مزید بہتر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں