امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی عبرتناک شکست کے بعد وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مستعفی ہونے اور 2028 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کی تیاریوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
مڈٹرم الیکشن میں شکست کے بعد ٹرمپ کے سامنے 3راستے، ایران میں بڑے جنگی آپریشنز، مذاکرات یا بحری ناکہ بندی اور اقتصادی دباؤ ، امریکی انٹیلجینس کے مطابق فوجی حملے ایران کا موقف تبدیل یا حکومت گرانے میں ناکام رہ سکتے ہیں، امریکی مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایران جنگ جاری رکھنا سیاسی طور پر مہنگا جبکہ جنگ ختم کرنا تزویراتی اعتبار سے مشکل فیصلہ بن گیا ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امید ہے ٹیکساس کی نئی گورنر سرحد پر سیکیورٹی پالیسی جاری رکھیں گی۔
صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ نئی ڈیموکریٹ گورنر ٹیکساس میکسیکو بارڈر پر ٹرمپ انتظامیہ کی تعینات سیکیورٹی کو ہٹائیں گی تو صدر ٹرمپ کا رد عمل کیا ہوگا؟
صدر ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ انہیں امید ہے ٹیکساس کی نئی گورنر سرحد پر سیکیورٹی پالیسی جاری رکھیں گی۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہاں بائیڈن انتظامیہ کے دور میں جو بدترین صورتحال تھی وہ اب بہترین ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر نومنتخب گورنر اُن کی پالیسی جاری نہیں رکھیں گی تو وہ خود اپنی پالیسی جاری رکھیں گے۔




