پاکستان اور نیوزی لینڈ کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا، سیریز میں مہمان ٹیم کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ آج لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا، سیریز کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔پاکستان ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں گرین شرٹس نے ایک کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچز میں کیویز کامیاب رہے۔5 میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم تو شکست کے خوف سے باہر ہے، کیونکہ اس نے آخری میچ جیتا تو سیریز اس کے نام اور ہارے تب بھی شکست نہیں ہوگی۔ امکان ہے پاکستان ٹیم پانچویں میچ میں بھی ایک سے دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشرکر رہا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter