ریاض میں ایک ڈرون کو تباہ کر دیا، فوجی اتحاد

سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ ریاض کے علاقے میں ایک ڈرون کو تباہ کر دیا۔

طائف اور ینبع کی طرف حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیئے۔

مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف میں ممکنہ خطرے کے الرٹ کچھ دیر بعد واپس لے لیے گئے۔

دوسری جانب حوثیوں نے مکہ اور مدینہ پر حملوں کی رپورٹس کی تردید کردی۔

علاوہ ازیں سعودی حکام نے آج سے ریاض ایئرپورٹ کا ٹرمینل ون ملکی جبکہ ٹرمینل ٹو بین الاقوامی پروازوں کیلیے مختص کر دیا۔
ترجمان سعودی اتحادی فوج کے مطابق طائف اور ینبع کی طرف داغے گئے حوثیوں کے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے گئے۔

ترجمان سعودی اتحادی فوج میجرجنرل ترکی المالکی کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے مشرقی صوبے میں بھی ایک ڈرون کو تباہ کر دیا۔

میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض شہر کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کردیا۔
سعودی ایئر لائن نے سعودی دارالحکومت ریاض سےاپنی تمام پروازیں7 نومبر تک منسوخ کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی دوسری قومی ایئر لائن ریاض ایئر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 25 اکتوبر سے آپریشن ریاض سے منتقل ہو کر قسیم ایئر پورٹ سے جاری رہے گا۔

ایئر لائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین سفر سے قبل پرواز کی صورتِ حال اور ایئر پورٹ کی تصدیق کر لیں۔

واضح رہے کہ یمنی حوثیوں کے حملوں کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں