وادیٔ نیلم: گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، اسکول جانے والے 3 بھائیوں سیمت 4 بچے جاں بحق

آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں نگدر کناری کے قریب گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، حادثے میں 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں، حادثے کا شکار تمام بچوں کا تعلق 1 ہی خاندان سے ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گاڑی میں سوار بچے اسکول جا رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں