ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونیوالے مداح سے جیکی شروف کا ٹیلیفونک رابطہ

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے میں سینے پر گولی لگنے سے زخمی ہونے والے مداح امیش چوہان سے ان کے والد و سینئر ادکار جیکی شروف نے فون پر رابطہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے جوہو میں فٹبال اسٹیڈیم کے باہر ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی اور اس دوران اداکار کے ڈرائیور اور مداح امیش چوہان کو گولیاں لگی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیکی شروف نے زخمی مداح سے گفتگو کرتے ہوئے اسے بیٹا کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے بتانا۔

انہوں نے کہا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد میں آپ سے ملاقات کے لیے اسپتال آؤں گا۔

رپورٹ کے مطابق امیش چوہان کو ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں 21 اکتوبر کو آپریشن کے ذریعے ان کے سینے سے گولی نکال دی گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب اداکار کے مداح کی حالت مستحکم ہے اور انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں