class="post-template-default single single-post postid-2564 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دہشت گرد حملہ کے بعد انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا ہے، چین

چین نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کے بعد چین نے انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے بیجنگ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ 28 مارچ کو چینی انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان پہنچا، جس نے سفارتخانے اور متعلقہ کمپنیوں کیساتھ ایمرجنسی رسپانس شروع کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بائی تیان چینی وزارت خارجہ کے شعبہ خارجہ سلامتی کے ڈی جی ورکنگ گروپ کے سربراہ ہیں۔ بائی تیان نے پاکستانی وزیرخارجہ، وزیر داخلہ اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقات کی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے کہا کہ بائی تیان نے پاکستانی فریق سے کہا کہ وہ جلد اور مکمل کارروائی کرے۔ بائی تیان نے واضح کیا کہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات اور سیکیورٹی رسک مکمل ختم کریں۔ ترجمان کے مطابق بائی تیان نے زور دیا کہ پاکستان میں چینی عملے کے اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے ہر ممکن کوشش کریں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی فریقین نے کہا کہ معاملات کو یقینی بنانے کیلئے تحقیقات اور کوششیں مکمل طور پر جاری ہیں۔ پاکستان چین کے ذاتی منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ چینی ورکنگ گروپ پاکستان میں مزید متعلقہ کام کرے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter