پاکستان کے معاشی منتظمین کے پاس متحدہ عرب امارات کے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کے رول اوور کے لیے اب صرف 12 دن باقی رہ گئے ہیں، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہیں۔ مقررہ مدت کے اندر رول اوور نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کو اسی ماہ یہ خطیر رقم واپس کرنا پڑے گی۔اصل شیڈول کے مطابق ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور دوسرا ایک ارب ڈالر 23 جنوری 2026 کو واجب الادا تھا۔ یو اے ای نے ان دونوں ادائیگیوں پر ایک ماہ کی توسیع دی، جس کے بعد اب وزارتِ خزانہ نے 16 فروری 2026 تک ایک سالہ رول اوور کی نئی درخواست کر رکھی ہے۔ایک تیسرا ایک ارب ڈالر کا قرض جولائی میں واجب الادا ہے۔ اس حوالے سے اسحق ڈار نے دبئی کا دورہ بھی کیا تھا لیکن ڈیڈلائن پھر بھی برقرار ہے۔فنانس ڈویژن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کی شب دی نیوز کو بتایا کہ یو اے ای سے درخواست کی جا چکی ہے اور بات چیت جاری ہے۔
Home / Breaking News, Home, Pakistan / امارات کے2 ارب ڈالر ڈپازٹس کے آخری 12 دن، رول اوور تاحال غیریقینی
امارات کے2 ارب ڈالر ڈپازٹس کے آخری 12 دن، رول اوور تاحال غیریقینی



Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
کراچی 2026 . تحریر : ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Homeریاض سے براہ راست کراچی کی پرواز تھی وہ بھی سعودی ایئر لائن کی ، امید تھی کہ انتہائی مناسب صاف ستھری فلائٹ ہوگی لیکن لگتا ہے سعودی ایئر لائن نے بھی پی ائی اے کی طرح کا ایک جہاز اس کے لیے مقرر کر دیا تھا جو بہت بڑا تو تھا لیکن اس میں […]
Read More-
-
برہنہ ضمیر، ملبوس معاشرہ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Articles, Home -










Post your comments