عالمی مالیاتی ادارے نے وزیراعظم فیول سبسڈی کی مشروط اجازت دیدی ہے،پالیسی سطح کے مذاکرات آج مکمل ہوجائیں گے ،آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول سبسڈی میں مزید صارف نہ بڑھائے جائیں، اور فیول سبسڈی چھوٹی گاڑیوں تک ہی محدود رکھی جائے، آئی ایم ایف نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنےکا اور مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے،سندھ کےاختلاف کی وجہ سے شوگر پالیسی طے نہیں ہوسکی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 7ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت چوتھے جائزہ مذاکرات کا دور آج مکمل ہوجائے گا جس کے بعد اسٹاف سطح کا معاہدہ کا امکان ہے اور اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔
آئی ایم ایف نے وزیراعظم فیول سبسڈی کی مشروط اجازت دیدی، پالیسی سطح کے مذاکرات آج مکمل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



