حکومت اپوزیشن مذاکرات بے نتیجہ ختم

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے، تحریک انصاف نے آج لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ مذاکرات کا نیا راؤنڈ بھی طے نہ کیا جا سکا۔

حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات رات تقریبا ڈھائی بجے تک چلے مگر مسودے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

دو نوں فریقین نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمے دار ایک دوسرے کو قرار دیا۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں فورسز کا ساتھ دینے اور کردار ادا کرنے پر یقین دہانی سے انکاری ہے۔ اس وجہ سے معاہدہ نہیں ہوسکا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں تھی لیکن نتائج تک نہیں پہنچ سکے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ حل نہیں ہوسکا۔

پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ چار مرتبہ ڈرافٹ تبدیل کیا گیا۔ لانگ مارچ اور دوسری چیزوں پر انہوں نے ایگریمنٹ سے انکار کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ ملک کو انتشار سے بچایا جائے۔انسداد دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔علامہ راجہ ناصر عباس نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں تھی لیکن نتائج تک نہیں پہنچ سکے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ حل نہیں ہوسکا۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کسی نتیجے پر پہنچ سکیں لیکن ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج تک رسائی کے معاملے پر ڈیڈ لاک ہے، جبکہ دہشت گردی معاملہ پر نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ان کے تحفظات تھے۔

اپوزیشن اراکین نے کہا کہ کل مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم چاہتے تھے کہ مذاکرات کو کامیاب ہونا چاہئے تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ انٹیکٹ ہے، لانگ مارچ ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی آڑ میں کوئی ایسا اقدام نہیں ہونا چاہئے جس سے صوبے کے عوام میں تناؤ پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ کسی چیز کو آخری نہیں کہنا چاہئے، سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فریقین میں مذاکرات کے اگلے مرحلے پر اتفاق نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں