عمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فریقین کو اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔
بدر البوسعیدی کا کہنا ہے کہ فریقین کو سیاسی حل اور پائیدار معاہدوں تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
نہوں نے کہا کہ عمان مشرق وسطیٰ تنازع میں ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
عمانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی سیکیورٹی برقرار رکھنے کی کوششوں کے لیے پُرعزم ہیں۔








