class="post-template-default single single-post postid-1065 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات پر بحریہ، ایئر، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹیز غیر معینہ مدت کیلئے بند

ذرائع کے مطابق بحریہ، ایئر اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو بند کرنے کے احکامات آج جاری ہوئے۔یونیورسٹیوں کی بندش سے طلبہ کے فائنل امتحانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں ان یونیورسٹیز کے علاقے میں متعدد تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز کی غیر معینہ مدت تک بندش سے متعلق طلبہ کو رات گئے مطلع کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں انتخابات اور پریس کلب پر دھرنوں کے باعث سیکیورٹی پہلے ہی سخت ہے۔دوسری جانب دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں رات گئے سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter