بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے فلموں میں جنونی عاشق کے منفی کردار ادا کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔شاہ رخ خان نے اپنے 30 سال سے بھی زیادہ طویل فلمی کیریئر کے دوران کچھ فلموں میں رومانوی ہیرو کے کرداروں سے بالکل مختلف جنونی عاشق کے منفی کردار بھی ادا کیے۔اس لیے ان کے مداح ہمیشہ سے ہی جاننا چاہتے تھے کہ اداکار نے اپنے کیریئر کے دوران جنونی عاشق کے منفی کردار کیوں ادا کیے؟شاہ رخ خان کو حال ہی میں سوئٹزر لینڈ میں’انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول‘ میں فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات کے لیے ’پاردو ایلا کوریرا آسکونا لوکارنو ٹورازم‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔اُنہوں نے اس فیسٹیول میں اپنی تقریر کے دوران انکشاف کیا کہ میرے کیریئر کے آغاز میں میرے ایک بہت اچھے دوست جو اب بالی ووڈ کے ہدایتکار بھی ہیں، اُنہوں نے مجھے کہا تھا کہ’تمہاری شکل اچھی نہیں ہے اور اسی وجہ سے تمہیں منفی کرداروں کی پیشکش کی جاتی ہے‘۔اداکار نے بتایا کہ میرے دوست نے مجھ سے یہ بھی کہا تھا کہ’تمہارا چہرہ چاکلیٹی ہیرو جیسا نہیں ہے‘۔اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ یہ بات سُننے کے بعد میں نے بھی بہت ساری چاکلیٹس کھانا شروع کردیں اور ساتھ ہی فلموں میں خوشی سے منفی کردار بھی کرتا رہا۔شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کیے ہیں اور مجھے میرے ہر کردار میں دُنیا بھر سے محبت ملی۔
شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر میں جنونی عاشق کے منفی کردار کیوں کیے؟
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read MoreArticle
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم اور محمد رضوان کی انٹرنیشنل رینکنگ نیچے چلی گئی
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں قومی کرکٹر محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے […]
Read More
Post your comments