اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت 6 ہفتے میں بتائے کون شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی کا اور پھر سوشل میڈیا پر ڈیٹالیک کا ذمے دارہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس کی ان چیمبر سماعت کی درخواست مسترد کردی۔آڈیو لیکس کیس کے 25جون کی سماعت کے تحریری حکم میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت سربمہر لفافے میں دستاویزات جمع کروائے۔عدالت عالیہ اسلام آباد نے غلط بیانی پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) اور ممبران کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔عدالتی حکم میں بتایا گیا کہ شوکاز نوٹس لاء فل انٹرسیپشن مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے غلط بیانی پر جاری کیا گیا ہے۔عدالت عالیہ نے کہا کہ حکومت بتا چکی کسی ایجنسی کو سرویلنس کی اجازت نہیں، ٹیلی کام کمپنیوں کا شہریوں کے ڈیٹا تک رسائی دینا غیر آئینی ہے۔جسٹس بابر ستار نےکہا کہ وفاقی حکومت رپورٹ دے کہ لاء فل انٹرسیپشن مینجمنٹ سسٹم لگانے کا ذمہ دار کون ہے؟ توقع ہے وزیراعظم خفیہ اداروں سے رپورٹس طلب کر کے معاملہ کابینہ کے سامنے رکھیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ لاء فل انٹرسپشن مینجمنٹ سسٹم کے نام پر شہریوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار کون ہے؟بادی النظر میں وزرائے اعظم، سیاسی لیڈرز، ججز، ان کے اہلِ خانہ، کاروباری شخصیات کی آڈیو ریکارڈنگ سرویلنس کا میکنزم موجود ہے۔عدالت عالیہ نے مزید کہا کہ بادی النظر میں ریکارڈنگ کے بعد آڈیو پہلے مخصوص سوشل میڈیا اکاونٹس اور پھر مین اسٹریم میڈیا پر آتی ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / سوشل میڈیا پر ڈیٹا لیکس کا ذمہ دار کون؟ اسلام آباد ہائی کورٹ
سوشل میڈیا پر ڈیٹا لیکس کا ذمہ دار کون؟ اسلام آباد ہائی کورٹ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments