پاکستان شوبز انڈسٹری سے ماضی میں وابستہ پی ٹی وی کی اداکارہ کنول نعمان نے اداکاری چھوڑ نے کی وجہ بتا دی۔سابقہ اداکارہ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سے دوری کی وجہ سیاست کو ٹھہرا دیا۔پی ٹی وی کے دور میں اداکاری کے شعبے سے وابستہ کنول نعمان کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔حالیہ پروگرام میں جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی کیوں کی؟ تو انہوں نے بتایا کہ میں نے اداکاری اس لیے چھوڑ دی کیونکہ میں نے سیاست شروع کر دی تھی اور میں نہیں چاہتی تھی کہ لوگ یہ کہیں کہ کہ کنول سمجیدہ نہیں ہے، یہاں بھی اداکاری کر رہی ہے اور سیاست میں بھی اداکاری کر رہی ہے۔ن لیگی رہنما نے بتایا کہ میرا فیملی بیک گراؤنڈ سیاست سے وابستہ نہیں تھا تو جب میں نے سیاست میں قدم رکھا تو سب کچھ میرے لیے نیا تھا اور مجھے بہت کچھ سیکھنا تھا، جب آپ اداکاری بھی ساتھ ساتھ کر رہے ہوں تو یہ ممکن نہیں ہے کہ آپ دونوں کام توجہ سے کریں۔ماضی کی اداکارہ نے بتایا کہ سیاست میں قدم رکھنے کے بعد بھی کئی بار ڈراموں کی آفرز ہوئیں، مجھے فون کالز موصول ہوئیں جن کے ذریعے معلوم کیا گیا کہ کیا میرے پاس ڈیٹس ہیں؟ ریکارڈنگ کے لیے جب میں نے ہامی بھری تو دوبارہ کسی نے رابطہ نہیں کیا، ابتداً مجھے لگا کہ اتفاق ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ نہیں لوگ میرے سیاسی کیریئر سے خوف زدہ ہو جاتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ پروڈکشن والوں کو لگتا تھا کہ میں ڈیٹس نہیں دوں گی یا بتائی گئی ڈیٹس پر شوٹ پر نہیں آؤں گی کیونکہ میں سیاست دان بن گئی ہوں اور مجھے ہر وقت سیاسی جلسوں وغیرہ میں شرکت کے لیے جانا ہو گا۔
ماضی کی اداکارہ کنول نعمان آج کل کہاں ہیں؟

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments