ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ ہوگیا۔
انقرہ سے ترک وزارت دفاع کے مطابق سی ون 30 طیارہ آذر بائیجان سے واپس ترکیہ جا رہا تھا، حادثہ آذربائیجان اور جارجیا کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار تمام 20 افراد جاں بحق ہو گئے، تاہم جارجیا اور آذربائیجان کے حکام کی جانب سے حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے طیارہ کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے ترکیہ کے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ترکیہ کے سی-130 کارگو طیارے کے جارجیا آذربائیجان سرحد کے قریب افسوسناک حادثے پر دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی وزیرِ خارجہ حاقان فیدان اور برادر ملک ترکیہ کے عوام سے قیمتی جانوں کے اس نقصان پر دلی تعزیت کرتا ہوں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اس غم کی گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔انقرہ سے ترک وزارت دفاع کے مطابق سی-130 طیارہ آذربائیجان سے واپس ترکیہ جا رہا تھا، حادثہ آذربائیجان اور جارجیا کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔

























Post your comments