گرفتار خارجی خودکش بمبار روح اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایک سال سے افغان صوبے دانگام کے گاؤں طورطم کے مدرسہ ترتیل القران میں طالب تھا، یہ مدرسہ خودکش بم دھماکوں کی تربیت دیتا تھا۔سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں خودکش بمبار روح اللّٰہ نے کہا ہے کہ میں نے بھی 10 روز تک خودکش بم بار بننے کی تربیت حاصل کی، مدرسے میں مولوی صبغت اللّٰہ کے ساتھ فاروق اور ذاکر خودکش بم دھماکوں کی تربیت دیتے ہیں۔دہشت گرد روح اللّٰہ کا کہنا ہے کہ روانگی سے 2 روز قبل انجکشن لگائے جاتے تھے، اس کے بعد معلوم نہیں ہوتا تھا کہ آس پاس کیا ہو رہا ہے، ٹریننگ کے بعد سبز رنگ کی گاڑی میں ہم 4 ساتھی ضلع ناری کے گاؤں باتش کی طرف روانہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ہم نے رات گزاری اور پھر افغان بارڈر کی جانب سفر کیا، ایک مقام پر پہنچ کر ہمیں سرحد پار کرانے کے لیے سہولت کار جواد کے حوالے کر دیا گیا، جواد نے بارڈر پار کرانے کے بعد ہمیں سجاد کے حوالے کر دیا۔ دہشت گرد روح اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سجاد نے 2 خود کش بم باروں ساجد اور عابد کو ہم سے الگ کر دیا، اس کے بعد سجاد مجھے مسجد لے گیا جہاں میں نے رات گزاری، اس نے مجھے ہدایت دی کہ میں سلیمان سے ایک پل پر مل لوں۔گرفتار خارجی خودکش بمبار روح اللّٰہ نے کہا کہ ایک گھنٹے کا سفر کر کے سرنگ پر جا پہنچے، پھر میں اور سلیمان الگ ہو گئے، مجھے کہا گیا کہ ٹرک میں سوار ہو جاؤ، ٹرک میں سوار ہوا تو سیکیورٹی فورسز نے مجھے پکڑ لیا، سلیمان نے کہا تھا کہ جمیل خود کش جیکٹ دے گا اور بتائے گا کہ کنٹونمنٹ میں کیسے حملہ کرنا ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / افغانستان کے مدرسے میں خودکش بمبار بننے کی تربیت لی: دہشتگرد روح اللّٰہ کا اعتراف
افغانستان کے مدرسے میں خودکش بمبار بننے کی تربیت لی: دہشتگرد روح اللّٰہ کا اعتراف
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments