وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گورننس کی بہتری کیلئے ماہرین کی تعیناتی سے فیصلہ سازی کے عمل میں بہتری آئیگی، حکومت ملک کے ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات کا ایجنڈا نافذ کر رہی ہے،بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان موجودہ خیر سگالی تعلقات کو ٹھوس تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، بنگلہ دیش میں پاکستان کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیق اور گورننس کی بہتری کیلئے نئے تعینات شدہ ماہرین سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت شام سے پاکستانیوں کے انخلاء کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو شام سے پاکستانیوں کے انخلاء میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئےکہا بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر بلوچستان نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں بدھ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پاکستان میں بنگلہ دیش کے سبکدوش ہونیوالے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیق نے وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور بنگلہ دیش تعلقات کے فروغ کیلئے ہائی کمشنر کی شاندار خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان موجودہ خیر سگالی کے تعلقات کو ٹھوس تعاون میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے پاکستان میں قیام کے دوران انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات اور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں بدھ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم سے گورننس کی بہتری کیلئے نئے تعینات شدہ ماہرین نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گورننس کی بہتری کیلئے ماہرین کی تعیناتی سے فیصلہ سازی کے عمل میں بہتری آئیگی، عوامی مفاد کے اہم فیصلوں میں ماہرین کی رائے اور تنقیدی جائزے کے بعد منظوری سے دور رس مثبت نتائج مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ انتہائی قابل مسرت امر ہے کہ ہم باصلاحیت اور اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے لوگوں کی خدمات سے مستفید ہوں گے،آپ سب پر ملکی امور کی فیصلہ سازی میں ماہرانہ رائے اور تعمیری سوچ شامل کرنے کی اہم ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں کہ آپ اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے سر انجام دینگے۔ حکومت ملک کے ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات کا ایجنڈا نافذ کر رہی ہے۔ ڈیجیٹائزیشن، خودکار نظام اور فیصلہ سازی میں بہتری ہی جدید دور میں ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات کا ایجنڈا ہے، بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح، وزیراعظم
ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات کا ایجنڈا ہے، بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح، وزیراعظم
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments