تحریکِ انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر پُرامن احتجاجی تحریک کا آغاز 24 نومبر کو پاکستان بھر کے ہر شہر سے ہو گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام قافلے اسلام آباد کی طرف اپنے سفر کا آغاز کریں گے اور یہ تحریک اہداف حاصل کرنے تک جاری رہے گی۔تحریکِ انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بے گناہ قید پارٹی رہنما، کارکنان اور بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی ہدف ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی تنسیخ ہمارا ہدف ہے۔اعلامیے کے مطابق 8 فروری کے الیکشن کے حقیقی مینڈیٹ کی بحالی ہدف ہے، کمیٹی نے حکومتی بے حسی اور بے بسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
Post your comments