کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے وفاقی انتخابات میں صفر ووٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کی۔سی بی سی نیوز کے مطابق 45 سالہ فیلکس آنٹون ہیمل ٹورنٹو کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے 84 امیدواروں میں سے ایک تھے۔کینیڈا کی تاریخ میں وہ واحد وفاقی امیدوار ہیں جنہوں نے الیکشن میں کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔سی بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیلکس آنٹون ہیمل نے کہا کہ جب میں نے نتیجہ دیکھا تو مجھے لگا کہ سب مجھے ووٹ نہ دینے پر متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیدوار کے طور پر اپنا نام اس وقت پیش کیا جب میرے دوست نے انتخابی اصلاحات ایڈوکیسی گروپ کے ساتھ کام کیا اور اس نے ہی مجھے اپروچ کیا۔ فیلکس آنٹون ہیمل کا کہنا ہے کہ میں تاریخ میں اپنے نام کو اس طرح لکھوانے کی توقع نہیں کر رہا تھا، میں ان لوگوں میں سے ہوں جن سے کسی بھی طرح سے کینیڈا کی تاریخ رقم کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔سی بی سی نیوز کے مطابق ٹورنٹو سینٹ پال میں نہ رہنے کی وجہ سے فیلکس آنٹون ہیمل خود کو بھی ووٹ نہیں ڈال سکے اور انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے الیکشن مہم میں کوئی کوشش بھی نہیں کی۔
Home / Breaking News, Canada, News / کینیڈین امیدوار نے الیکشن میں صفر ووٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی
کینیڈین امیدوار نے الیکشن میں صفر ووٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments