class="wp-singular post-template-default single single-post postid-17088 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سوزین خان اور زید خان کی والدہ 81 برس کی عمر میں چل بسیں

بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور اداکار زید خان کی والدہ 81 برس کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار و پروڈیوسر سنجے خان کی اہلیہ زرین خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ اداکارہ زرین خان کی موت ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئی، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے زائد العمری سے متعلقہ بیماریوں میں مبتلا تھیں۔واضح رہے کہ زرین خان نے ’تیرے گھر کے سامنا‘ اور ’ایک پھول دو مالی‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔سنجے اور زرین کی ملاقات ایک بس اسٹاپ پر ہوئی، جو جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی، انہوں نے 1966 میں شادی کی تھی۔ان کے سوگواروں میں شوہر سنجے خان اور بچے سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter