دنیا بھر میں منکی پوکس کے بڑھتے کیسز اور بھارت میں زیکا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ جاری کر دیا۔این سی او سی کے حکام کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کی نگرانی کی جائے، منکی پوکس کے مشتبہ مریضوں کو خصوصی وارڈز میں قرنطینہ کیا جائے۔حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان میں اب تک منکی پوکس کے 9 کیسز سامنے آئے اور 1 ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں منکی پوکس کے سارے مریض عرب ممالک سے آئے تھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں منکی پوکس کی بیماری مقامی طور پر موجود نہیں ہے۔این سی او سی کے مطابق بھارتی شہر پونے میں زیکا وائرس کے 80 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں زیکا وائرس پھیلانے والا مچھر موجود ہے، آغا خان یونیورسٹی کے مطابق 22-2021ء میں کراچی میں زیکا وائرس کی موجودگی کنفرم ہوئی تھی۔
Home / Breaking News, Health, News / دنیا بھر میں منکی پوکس و بھارت میں زیکا وائرس کا پھیلاؤ، این سی او سی کا الرٹ جاری
دنیا بھر میں منکی پوکس و بھارت میں زیکا وائرس کا پھیلاؤ، این سی او سی کا الرٹ جاری
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Read Moresports
یواے ای میں آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ 2024 کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ 2024 کوارٹر فائنل کے دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والوں میں ابوظہبی سے کیمبرج ہائی اسکول اور انڈین اسکول المرور دبئی سے دبئی کالج، دبئی انٹرنیشنل اکیڈمی ایمریٹس ہلز، ونچیسٹر اسکول، […]
Read More
Post your comments