ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور سوشل میڈیا ایپس میں خلل کے معاملے میں بہتری آنی شروع ہوئی ہے۔سوشل میڈیا ایپس کئی روز بعد بحال اور ڈیٹا ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو گیا۔ڈاکومنٹس، تصاویر اور وائس نوٹس کئی دن کے بعد آج ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 2 ہفتوں سے انٹرنیٹ میں خلل کا مسئلہ تھا۔انٹرنیٹ میں خلل کے باعث ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد کمی آئی تھی، جس سے ملکی ڈیجیٹل معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن نے بڑھتی ہوئی نگرانی کو انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں کمی کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ صورتِ حال برقرار رہی تو کاروباری ادارے اپنے آپریشنز دوسرے ممالک میں منتقل کر لیں گے۔
Home / Breaking News, News, Technology / ملک میں سوشل میڈیا ایپس کئی روز بعد بحال، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ ہونا شروع
ملک میں سوشل میڈیا ایپس کئی روز بعد بحال، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ ہونا شروع



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments