بنکاک : رابن اتھپا ہانگ کانگ سکسز 2024 میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کو تیار ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ٹورنامنٹ کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کا کپتان بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہانگ کانگ سکسز 2024 کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں اور بھارتی ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران زبردست کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔بھارتی اسکواڈ میں کیدار جادیو، منوج تیواری، اسٹورٹ بنی، شریوتس گوسوامی، بھرت چپلی اور شہباز ندیم شامل ہیں۔ چپلی اور گوسوامی نے بھی کھیل میں شرکت پر خوشی ظاہر کی ہے۔چپلی نے کہا کہ ہانگ کانگ سکسز 2024 میں بھارت کی نمائندگی کرنا ایک بہت اچھا احساس ہے جو کچھ دلچسپ مقابلوں اور تفریحی کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔ جبکہ گوسوامی کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ سکسز کھیل کا ایک ممتاز فارمیٹ جس کا وہ بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے تمام کرکٹ شائقین تیار ہوجائیں کیونکہ ہانگ کانگ سکسز 7 برس بعد واپس آیا ہے ۔ٹورنامنٹ مقابلہ یکم نومبر سے 3 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔
رابن اتھپا ہانگ کانگ سکسز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے پرجوش


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
ارشد ندیم نے انعامات کے وعدوں کی حقیقت بے نقاب کر دی
Posted in: News, Sportsپاکستان کو 30 سال بعد اولمپکس میں عالمی مقام دلوانے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جیت کے بعد کیے گئے بیشتر وعدے صرف لفظی دعوے ثابت ہوئے۔ارشد ندیم نے نیزہ بازی میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، ان کی شاندار کارکردگی کے بعد سرکاری […]
Read More
Post your comments