پاکستانی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں معروف یوٹیوبر و پرینکسٹر نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں جانے پر پچھتاوا محسوس ہوتا ہے۔متھیرا نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر انٹرویو دیا ہے۔اس دوران اُنہوں نے نادر علی کے شو میں بطور مہمان شرکت سے متعلق بات کی۔متھیرا کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک بہت ساری پوڈ کاسٹس میں انٹرویو دیا ہے، تابش ہاشمی اور مورو کو بھی انٹرویوز دے چکی ہوں مگر نادر علی کی پوڈ کاسٹ کے دوران میں نے خود کو بہت غیر آرام دہ محسوس کیا۔متھیرا کا وائرل مختصر ویڈیو کلپ میں مزید کہنا ہے کہ میرے سارے انٹرویوز دیکھ لیں آج تک مجھ سے کسی نے ایسے بیہودہ اور فحش سوالات نہیں کیے جن سے مجھے پریشانی ہوئی ہو۔متھیرا کا کہنا تھا کہ میرے دل میں نادر علی کے لیے بہت عزت تھی مگر انہوں نے جو حرکتیں کی اُن سے میں پریشان ہوئی۔متھیرا نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ کہیں نہ کہیں نادر علی خواتین کے خلاف ہیں، وہ ہمیشہ خواتین کو اپنے شو پر بلا کر اُنہیں دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت بری بات ہے، میرے خیال میں مزاحیہ ہونے اور بیہودہ ہونے کے درمیان بہت باریک لکیر ہے۔متھیرا کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں اگر آپ اپنے مہمان سے بیہودہ یا غیر آرام دہ سوال کرتے ہیں تو یہ مزاحیہ نہیں ہے۔
نادر علی کے شو پر جانے کا پچھتاوا ہے: متھیرا



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments