یوکرین نے روس کی نیک نیتی کی شرط پر امن مذاکرات کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔یوکرینی وزیر خارجہ دمیترو کولیبا نے چین کے شہر گوانگ ژو میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران کہا کہ یوکرین مذاکرات کے لیے تیار ہے مگرصرف اس شرط پر کہ روس نیک نیتی سے مذاکرات کرے جو کہ روس کی جانب سے فی الوقت کہیں نظر نہیں آتی۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں چین کی جانب سے یوکرین میں انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر مدد کی پیشکش کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں دیرپا تعلقات اور یوکرین کو غذائی اشیاء کی ترسیل میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ یوکرینی وزیر خارجہ دمیترو کولیبا 2022ء میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد پہلی مرتبہ وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے والے اعلیٰ ترین سفارت کار ہیں۔یوکرین چاہتا ہے کہ روس کے خلاف جنگ سے متعلق دوسرا عالمی اجلاس بلایا جائے اور اس اجلاس کی صدارت کوئی جنوب (گلوبل ساؤتھ) کا ملک کرے جبکہ چین اور روس بھی اس اجلاس میں شریک ہوں۔یوکرین کا کہنا ہےکہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے چین کو اہم کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔یاد رہے کہ چین اور برازیل کی جانب سے مئی میں 6 نکاتی امن منصوبے کا اجرا کرتے ہوئے بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں یوکرین اور روس بھی شریک ہوں۔
Home / Breaking News, News, World / روس سے نیک نیتی کی شرط پر امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں: یوکرین کا چین کو جواب
روس سے نیک نیتی کی شرط پر امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں: یوکرین کا چین کو جواب

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments