class="post-template-default single single-post postid-5189 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بانی پی ٹی آئی کا جھوٹ پکڑنے کا ٹیسٹ دینے سے انکار، عمران نے کوئی اعتراف نہیں کیا، سلمان اکرم راجا

سانحہ 9مئی کی تحقیقات کے سلسلے میں میں بانی پی ٹی آئی سے لاہور پولیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا تاہم تفتیش کے دوران بانی چیئرمین نے پنجاب فارنزک سائنس کے ماہرین کو تین ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا۔ ماہرین نے بانی چیئرمین کا جھوٹ پکڑنے والا پولی گراف ٹیسٹ‘وائس میچنگ، فوٹو گرامیٹری کرنا تھا جبکہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے میں تحریک انصاف کے رہنماءسلمان اکرم راجا کاکہنا ہے کہ عمران خان نے 9 مئی کے حوالے سے کسی بات کا اعتراف نہیں کیاتاہم کہا ہے کہ زمان پارک اور جوڈیشل کمپلیکس پر حملوں میں رینجرز،آئی ایس آئی کی شرکت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج وہاں کیاجائے جہاں ہونا چاہئے‘وہ جی ایچ کیو ہویا کوئی اور دفتر ہو‘احتجاج میں کسی گملے، پتے کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا یہ ایک متفقہ فیصلہ تھا‘جی ایچ کیوپاکستان سے باہر کا علاقہ نہیں ‘ہم پاکستان کی فلاح کیلئے بات کرنے کو تیار ہیں‘بانی چیئرمین کا پیغام ہے کہ تمام قوتیں ہوش کے ناخن لیں۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور پولیس اڈیالہ جیل پہنچی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین بھی تھے۔تفتیش کے دوران پولیس نے بانی پی ٹی آئی سے مختلف سوالات کیے تو بانی چیئرمین نے سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پولیس پر اعتبار نہیں۔ تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ آپ پولیس کے تفتیشی افسران سے تعاون کریں ہم آپ کے ساتھ انصاف کریں گے۔ڈی ایس پی جاوید آصف کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 15 منٹ تک پولیس کے سوالات کے جوابات دیے تاہم تفتیش کے دوران بانی چیئرمین نے پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین کو تین ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا۔انہوں نے پی ایف ایس اے کی ٹیم کو کہا کہ میں بہت سے تفتیشی اداروں کے زیر تفتیش ہوں فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کرائوں گا، مختلف ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے بعد میں پولیس کو وقت دوں گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter