class="post-template-default single single-post postid-4625 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایران میں صدارتی انتخابات، پولنگ کا آغاز

نئے ایرانی صدر کے انتخاب کے لیے ایران بھر میں پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پولنگ ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔صدارتی انتخابات کے لیے 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، جن میں سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی شامل ہیں۔ایران کے صدارتی انتخاب میں کوئی خاتون امیدوار نہیں ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین کو صدر کے عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں 6 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ ووٹرز ہیں جو آج اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 2 روز میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایران میں صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد یہ قبل از وقت صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter