class="post-template-default single single-post postid-8215 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بیلاروس کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو آج اسلام آباد پہنچیں گے، بیلاروس کا 68 رکنی وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچا تھا۔

وفد میں بیلا روس کے وزیر خارجہ سمیت توانائی، صنعت، عدل و انصاف، مواصلات، قدرتی وسائل کے وزراء، چیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی اور 43 بڑی کاروباری شخصیات شامل ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفد کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کے حکومت، عوام بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی آمد کے منتظر ہیں۔بیلاروس کے صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، دورے سے دونوں ممالک کے درمیان صنعت، تجارت، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter